محمد عامر کی شاندار باؤلنگ ، ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو ہرادیا

 

محمد عامر کی شاندار باؤلنگ ، ڈیزرٹ وائپرز نے ایم آئی ایمریٹس کو ہرادیا

دبئی (نوازگوھر) آئی ایل ٹی 20 میں پاکستان کھلاڑی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔

آئی ایم ایمریٹس اور ڈیزٹ وائپرز کے درمیان لیگ کے 14 ویں میچ میں محمد عامرنے شاندار بالنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے پرخچے اڑادیئے انہوں نے 26 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی ۔ عامر کو مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا ۔

اسی میچ میں پاکستان کے ایک اور کھلاڑی شاہین آفریدی بھی 17 رنز ناٹ آوٹ کی اننگر کھیلی ۔ آئی ایم ایمریٹس اور ڈیزٹ وائپرز کے درمیان میچ کانٹے کا رہا اور فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

ایم آئی ایمریٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز ہی بناسکی لیکن انہوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک وقت پر صرف 65 رنز پر وائپرز کے پانچ کھلاڑی آؤٹ کردیئے تھے۔

وائپرز کے شیرفین ردرفورڈ نے بولٹ کے 17 ویں اوور میں چھکا اور دو چوکے لگا کر 17 رنز حاصل کرنے کے بعد 35 رنز بنا کر فتح کی امیدوں کو روشن کر دیا۔

شاہین آفریدی (17) اور لیوک ووڈ (6) نے آخری 12 گیندوں پر 17 رنز اور ٹرینٹ بولٹ کے آخری اوور میں 10 رنز بنا کر آخری گیند پر اپنی ٹیم کو فتح دلادی

اس سے قبل ایم آئی ایمریٹس کی بیٹنگ محمد عامر (26 رنز دیکر 3 وکٹ)، لیوک ووڈ (32 رنز دیکر 2 وکٹ) اور متھیشا پتھیرانا (32 رنز دیکر 2 وکٹ) کی سخت باؤلنگ کے خلاف مزاحمت نہ کرسکی تھی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی محمد عامر نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ مقابلہ تھا اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹیم کے لیے کچھ کیا ہماری بالنگ شراکت داری اچھی رہی اس کے علاوہ شاہین آفریدی کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا جس سے مدد ملی۔

 

error: Content is protected !!