وزیراعلیٰ کھیلوں کے میدان آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری کھیل

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ) آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹر وومن کرکٹ لیگ 2021 کا شاندار افتتاح آج ہونے جا رہا ہے۔ یہ بلوچستان میں وومین کا پہلا میگا ایونٹ ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران سیکریٹری کھیل واہ امور نوجوانان بلوچستان میر عمران گچکی کا کہنا تھا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کھیلوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور کھیلوں کے میدان آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لئے بلوچستان میں کھیل اور کھلاڑی کو فروغ مل رہا ہے۔


آل پاکستان وزیر اعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈیٹر وومن لیگ اسی کی ایک کڑی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں بلوچستان کی دس وومین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جو کہ ایک مثبت اقدام ہے۔ اس سے بلوچستان میں موومنٹ کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ گراس روٹ لیول پر کام کریں۔ گزشتہ دو سالوں میں کھیلوں کے کئی میگا ایونٹس کروائی اور آگے بھی کر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری سپورٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈیٹر وومن لیگ کے انعقاد کے سلسلے میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ امید ہے کہ آگے بھی کرکٹ کے فروغ کے لئے ہمارے ساتھ اسی طرح تعاون کیا جائے گا۔ مستقبل قریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے کھیلوں کے کی مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ ان میں فٹبال چیمپئن شپ اور ٹی ٹین لیگ کے علاوہ کئی دیگر ٹورنامنٹ شامل ہیں۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہمسایہ ممالک سے ٹیمیں آکر کوئٹہ کے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کریں۔ اس کے لئے بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری اسپورٹس عمران گچکی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال جو میگا ایونٹ کرائے اس میں عوام کی بھرپور پذیرائی ملی انشاءاللہ اس سال ڈائمنڈ جوبلی کھیلوں کے مقابلے میں بھی عوام بھرپور پذیرائی دیں گے۔

error: Content is protected !!