چور قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان طاہر زمان کے گھر کا صفایا کر گئے

لاہور میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان طاہر زمان کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی ہے۔

اس حوالے سے سابق اولمپیئن شہباز سینیئر کا کہنا تھا کہ چوری طاہر زمان کے ڈیفنس فیز 6 میں واقع گھر میں ہوئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چور طاہر زمان کے گھر سے سونا، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ واردات کے وقت طاہر زمان خود ٹوکیو اور ان کے اہلِ خانہ گوجرہ گئے ہوئے تھے۔ 

شہباز سینیئر کا کہنا تھا کہ طاہر زمان کے اہلِ خانہ گھر واپس آئے تو چوری کی واردات کا پتا چلا۔

انھوں نے کہا کہ پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔

error: Content is protected !!