اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار پر ایک اور اتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس سے باہر


ٹوکیو اولمپکس میں دوسرے جوڈوکا نے اسرائیلی حریف طوہر بتبول سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ایتھلیٹ کو گیمز سے باہر کردیا گیا۔گزشتہ روز سوڈان سے تعلق رکھنے والے محمد عبدالرسول کو 73 کلو گرام ڈویژن میں مقابلہ کرنا تھا لیکن انہوں نے میچ کے 32 ویں رانڈ میں اسرائیلی حریف طوہر بتبول سے مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل جوڈو فانڈیشن (آئی جے ایف) کی جانب سے عبدالرسول کے مقابلے سے انکار پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے اور ناہی سڈنی اولمپکس کے عہدیداران نے اس پر کوئی تبصرہ کیا۔اس سے قبل الجزائر کے ایتھلیٹ نے فتحی نورین نے اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار کیا تھا جس پر ایتھلیٹ کو گیمز سے باہر کردیا گیا۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین کا کہنا تھا کہ ہم اولمپکس تک پہنچنے کے لیے بے حد محنت کرتے ہیں لیکن فلسطین کے مسائل اس سب سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

error: Content is protected !!