آسڑیلوی خاتون تیراک نے نیا اولمپک ریکارڈ بنا ڈالا


آسڑیلوی خاتون تیراک کیلی میک کین نے جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس کے خواتین کے 100 میٹر بیک سٹروکس ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے کے ساتھ ساتھ نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے، کیلی نے مطلوبہ فاصلہ 57.47 سکینڈ میں طے کیا جو نیا اولمپک ریکارڈ ہے، کیلی کو کینیڈا کی تیراک کیلی ماسی کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا رہا جنہوں نے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے ، سوئمنگ کے ایونٹ میں یہ آسڑیلیا کا دوسرا طلائی تمغہ ہے اس سے قبل آسڑیلیا نے خواتین کے 4X100 میٹر فری سٹائل ریلے ٹیم ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا، ایونٹ میں امریکی خاتون تیراک ریگن سمتھ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

error: Content is protected !!