جاپان کی ٹینس کھلاڑی نامی اوساکا کا ٹوکیو اولمپکس میں سفر ختم


ٹوکیو اولمپکس میں جاپان کی ٹینس پلیئر نامی اوساکا اپنا سفر جاری نہ رکھ سکیں۔نامی چیک ریپبلک کی مارکیٹا سیچھ ایک اور چھ چار سیشکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔دوسری جانب 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں برطانیہ کے ٹام ڈین نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

ویمنز ٹرائی تھیلون میں برمودا کی فلورا ڈفی نے طلائی تمغہ جیت لیا، دس میٹر پسٹل ٹیم ایونٹ میں چین نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔اولمپکس میں اب تک کے نتائج کے مطابق امریکا 8 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ جاپان اور چین تیسرے نمبر پر ہیں۔

تعارف: newseditor