نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ

نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد جس میں ہیتھ ملز، سی ای او نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن شامل ہیں، نے آج سہ پہر قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔

وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام نے اپریل میں آئندہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ مینز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفد ایک روز قبل راولپنڈی کے پنڈی سٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد لاہور پہنچا تھا۔

error: Content is protected !!