کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن(بسجا) کا اہم اجلاس چیئرمین تاحیات مشاورتی کونسل عطاء اللہ درانی کے زیرصدارت ہںوا،اجلاس میں آئندہ 1 سال کیلئےنئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایاگیا،اجلاس میں سینئرصحافیوں نے شرکت کی اور نئے کابینہ کے نومنتخب عہدیداروں کے چناو میں حصہ لیا،چیئرمین مشاورتی کونسل تاحیات عطاء اللہ درانی نے بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان کیا،جس کے مطابق صدر عبداللہ جان سینئر نائب کفایت علی نائب صدر فتح بگٹی،جنرل سیکرٹری منور شاہوانی،جوائنٹ سیکرٹری محمد غضنفر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری بشری قمر خازن ارشد یوسفزئی، اطلاعات سیکرٹری ارشاد ربانی، آفس سیکرٹری سلمان بنگلزئی، جنرل باڈی ممبران کیلئے ندیم اعوان،فضل تواب،محمد اکرام،غالب نہاد،شہزاد ممتاز، نعیم شاہ زرمل ،نواز بنگلزئی،فرمان خان،محمد شیرین کا چناو عمل میں لایاگیا
یہ باڈی ایک سال کیلئے منتخب کیاگیاہیں، اس موقع پر صدر عبداللہ جان اور منور شاہوانی نے تمام ممبران اور کابینہ کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بھر پور کوشش کرینگے آپ لوگوں کے اعتماد پر پورا اترے سپورٹس جرنلسٹس صوبے میں کھیلوں کی ترویج کیلئے بہترین خدمات انجام دی رہے ہیں
تمام کابینہ و ممبرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر کھیلوں کے میدان آباد رکھنے کیلئے اپنے صلاحیتوں کو بروکار لائنگے،کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کسی بھی کھلاڑی کی صلاحیتوں کو سامنے لانے میں اسپورٹس جرنلسٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں ہماری کوشش رہے گا کہ صحافیوں کیلئے بہتر کام کرسکے؛ دیگر صوبوں کے طرح یہاں کہ بھی جرنلسٹ کیلئے کرکٹ فٹبال و دیگر کھیلوں کے ٹیمیں بنایا جائینگے