ہیلی کاپٹر حادثہ،کھیلوں کی معروف شخصیت ہلاک

کیلی فورنیا(سپورٹس لنک رپورٹ)باسکٹ بال کے لیجنڈ امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی سمیت نو افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں، حادثہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 41 سالہ ریٹائرڈ باسکٹ بال کھلاڑی نجی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جس میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تھی۔ اے ایف پی نے لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ایلکس ویلینووا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو ہونے والے حادثے میں پائلٹ سمیت نو افراد ہلاک ہوئے۔ایلکس ویلینووا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کل نو ہی افراد سوار تھے اور حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔حکام کے مطابق حادثہ لاس اینجلس کے نواحی علاقے کیلابساس میں دھند کے موسم میں پیش آیا۔

کوبی برائنٹ کی ہلاکت کی خبر کو عالمی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لوگ ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے انہیں یاد کر رہے ہیں۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اہم شخصیات نے کوبی برائنٹ کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کوبے برائنٹ کی موت کو افسوس ناک خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوبی برائنٹ کا شمار باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی بیٹی کی موت نے اس واقعے کو مزید المناک بنا دیا ہے۔

باسکٹ بال کھلاڑی ریمنڈ ریموس نے لکھا کہ ‘کوبے برائنٹ نے آخری ٹویٹ باسکٹ بال ٹیم لاس اینجلس لیکرز کے لیے کی تھی، امید ہے کہ لیکرز سارا سال جیتے گی۔سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے بھی کوبی برائنٹ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کوبے برائنٹ کورٹ پر ایک لیجنڈ تھے اور میں اور میری اہلیہ مشعل، برائنٹ فیملی سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ٹینس سٹار نواک جوکووچ نے ٹویٹر پر سابق باسکٹ بال لیجنڈ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کوبی ان کے بہت اچھے دوست تھے اور ان کی موت پر ان کا دل غم سے نڈھال ہے۔‘

امریکہ کے صفِ اول کے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ’ کوبی باسکٹ بال کو خیرباد کہہ گئے تھے، ان کی بیٹی گیگی انہیں واپس لائی۔‘باسکٹ بال کے کھلاڑی ریمنڈ ریموس نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’کوبی نے اپنی آخری ٹویٹ میں لاس اینجلس کی باسکٹ بال ٹیم لیکرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، امید ہے لیکرز سارا سال کامیابیاں حاصل کرے گی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں باسکٹ بال کو ایک کھیل سے زیادہ آپ کی وجہ سے سمجھتا ہوں۔‘پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کوبی اور ان کی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لیجنڈز ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔‘بالی وڈ کے اداکاروں اکشے کمار، پرینکا چوپڑا، فرحان اختر، ابھیشک بچن اور رنویر سنگھ نے بھی کوبی برائنٹ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

error: Content is protected !!