ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ ہائی بریڈ ماڈل منظور کرلیا گیا

 

ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کی جانب سے تجویز کردہ ہائی بریڈ ماڈل منظور کرلیا گیا ہے

جس کے مطابق ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز لاہور جبکہ دیگر میچزسری لنکا میں کھیلے جائیں گے،تاہم بھارت اپنے میچز پاکستان میں نہیں کھیلے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر پاکستانی کرکٹ بورڈ نے حق میزبانی کو استعمال میں لاتے ہوئے ایشیا کپ کو پاکستان میں ہی منعقد کروانے کا مطالبہ کیا جس پر پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان سرد جنگ چھڑگئی۔

اس دوران پاکستان کی جانب سے ہائی بریڈ ماڈل کی پیشکش کی گئی جس پر پہلے تو بھارت نے اپنانے سے انکار کردیا تاہم دوسرے کرکٹ بورڈز کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت نےہائی بریڈماڈل کو منظور کرلیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!