ٹوکیو (سپورٹس لنک رپورٹ)اٹلی کے مارسل جیکب ٹوکیو اولمپکس کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے، سو میٹر دوڑ کا فاصلہ انھوں 9 اعشاریہ 80 سیکنڈز میں طے کیا۔
انھوں نے اس جیت کے ساتھ مینز 100 میٹر ریس میں اٹلی کے لیے طلائی تمغہ بھی حاصل کرلیا۔
امریکا کے فریڈ کیرلے نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اس دوڑ میں کینیڈا کے آندرے ڈی گریسی تیسرے نمبر پر رہے۔