پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کے باعث منسوخ

گیانا(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا، 4 میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ باقی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی تین اگست بروز منگل اسی مقام پر کھیلا جائیگا

گیانا کے نیشنل اسٹیڈیم میں بارش جیت گئی، اور میچ ایک مرتبہ پھر بغیر کسی فیصلے کے ختم کردیا گیا۔ 

میچ کی ابتدا سے قبل ہی بارش کا سلسلہ جاری تھا، جس کے باعث ٹاس بھی تاخیر ہوگئی۔ 

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن اس دوران صرف 8 گیندوں کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ 

بارش شروع ہوئی تو میچ کو روکنا پڑا، تاہم شائقین کے میچ دیکھنے کی خواہش اس وقت دم توڑ گئی جب بارش نے زور پکڑا۔ 

مسلسل بارش ہونے کے سبب امپائرز نے دونوں کپتانوں کی رضامندی کے بعد میچ کو بغیر کسی فیصلے پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔  

error: Content is protected !!