پاکستان اور ویسٹ انڈیز درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج رات آٹھ بجے شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج پراویڈینس میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تعارف: newseditor