خیبرپختونخوا بوائزو گرلز آزادی سکواش چیمپئن شپ شروع ہو گئی

صوبائی خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے مہینے کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے خیبرپختونخوا بوائز و گرلز آزادی سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی اٹامک انرجی کے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر ریاض خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سکواش لیجنڈ قمرزمانچیف آرگنائزر و چیف ریفری منور زمان امجد خان ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے کوچز محمد وسیم افضل خلیل ایگزیکٹو ممبران سکواش ایسوسی ایشن سجاد خلیل وزیر محمدشیر بہادر عادل فقیرمحمد عمیر عالم زیب سجاد خان اور نعمت اللہ شامل تھے

پہلے کوالیفائنگ رائونڈ میں محمد بلال کو بائے مل گئی جبکہ حماد خان ہریرہ خان ارباب مہران ایم قاسم نورانی اسد اللہ ماجد خلیل نعمان خان حذیفہ زاہدعاصم شہزادفرقان احمدفہد شریف یاسین خٹک اذان خلیل صفیان خان ناصر خان ذیشان خان ایم سمیع اللہ شیراز اکبر ذیشان گل کاشف رشیدنعمان شاہد رضوان گل مطاہرعلی ارباب اعزاز شہزاد سکندرایم جنیدایم حنیف شہزاد خان سلمان شاہ و قاص گل نے کامیابی حاصل کرکے مین رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ ایم عماد کو بھی بائی مل گئی دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں ایم بلال ہریرہ خان اسد اللہ سینئر نعمان خان حذیفہ زاہدفہد شریف یاسین خٹک ناصر خان سمیع اللہ ذیشان گل نعمان شاہد مطاہرہ علی ایم حنیف ارباب اعزازشہزاد خان اور ایم عماد نے کامیابی اپنے نام کی۔

error: Content is protected !!