اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے 13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے لیگ کا پہلا مرحلہ 14 اگست سے ملتان میں شروع ہوگا، جس میں دفاعی چیمپیئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم چھٹی بار ٹائٹل کے حصول کیلئے فیورٹ ہو گی اور لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، ، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوا۔ جس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوید اکرم، ڈائریکٹر (مقابلہ جات) ارشد عمر ضیا، کے آر ایل کے سجاد محمود اور اعجاز بٹ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے محمد جاوید، پاکستان ایئر فورس کے محمد پرویز ملک اور احمد مشتاق، پی سی سی اے کے محمد صدیق شیخ، مسلم کلب کے عبدالقدیر، پاکستان نیوی کے نویداحمد، پاکستان واپڈا کے برہان علی اور تنویر احمد چوہدری، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے خالد خان اور سید محمد رضا یوسف، لائل پور ایف سی کے مرزا ندیم سرور، کراچی یونائیٹڈ کے شیخ ہمایوں اور ہما کلب کے فرید ملک شامل تھے۔ اجلاس میں لیگ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور لیگ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا گیا ہے، لیگ کے افتتاحی روز 14 اگست کو دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے رات 8 بجے سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان آرمی اور پاکستان ایئرفورس کی ٹیموں کے درمیان رات 10 بجے کھیلا جائے گا،