یوم آزادی سپورٹس فیسٹول 13 اگست سے شروع ہوگا، سید ثقلین شاہ

پشاور( سپورٹس رپورٹر)یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے ہر سال کی طرح امسال بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جشن آزاد سپورٹس فیسٹول میں صوبے کے تمام اضلاع میں 9مختلف گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔جس کے لئے ضلعی اور ریجنل سپورٹس آفسز کو مراسلے ارسال کئے گئے ہیں ۔ اس حوالے سیگزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اپریشن سید ثقلین شاہ نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع اور ڈویژنل ہیڈکورٹر جس میں ضم اضلاع بھی شامل ہے میں مختلف گیمز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے یہ احکامات ایک مرسلے کے تحت ڈسٹریکٹ اور ریجنل کی سطع پر مقابلے کرانے کی ڈسٹریکٹ سپورٹس آفیسراور ریجنل سپورٹس آفیسرز کو احکامات جاری کی گء ہے۔جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے اور نوجوانوں کو آزادی کے نعمت سے روشناس کرانے کے تحت اٹھ مختلف کھیلوں کا انتخاب کیا گیا۔ جس میں ٹیبل ٹینس،بیڈمینٹن،آرچری،سکواش،ہاکی،رسہ کشی،کرکٹ،اتھلیٹکس شامل ہے انہوں نے کہا کہ تمام گیمز این سی آو سی کی جاری کردا ایس آو پیز کے احکامات کی روشنی میں منعقد کی جائیں گی۔ سید ثقلین شاہ نے کہا کہ ان کھیلوں کے احسن طریقے سے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔وہ ایسوسی ایشن کے بھی مشکور ہے جنہوں نے پہلے سے ہی تمام مردوخواتین کھلاڑیوں کو اگاہ کردیا ہے۔

مقابلوں کا انعقاد خیبر پختونخوا کے مختلف وینیوز پرکرانے کے انتظامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام وینیوز کو سبزہلالی پرچم اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ اٹھاراہ سال سے ذائد عمر کیکھلاڑیوں کو ویکسن لگانے کی پہلے سے تاکید کی گئی۔انہوں نے کہا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت کے مطابق کھلاڑیوں کی ویکسنشن کو یقینی بنانے کے لئے سپورٹس کمپلکسس میں بھی ویکسنشن سنٹرز بنائے گئے تھے جس سے اٹھارہ سال سے ذائد کھلاڑی مستفید ہوئے۔

error: Content is protected !!