جشن آزادی ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں آزادی ٹینس چیمپئن شپ پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر فرحت عباس مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل’کوچز ذاکر اللہ ‘انعام اللہ ‘عرفان اللہ ‘وکیل خان ‘جانان خان اورجہانزیب خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں

اس موقع پر انڈر14 ‘مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا انڈر14 کے مقابلوں میں ارسلان خان نے طلحہ کیخلاف چھ تین اور چھ دو ‘مینز سنگلز میں اعجاز عمر نے کاشان عمر کیخلاف سات پانچ اور سات چھ جبکہ مینز ڈبلز میں برکت اللہ اور اعجاز احمد نے شاکر اللہ اور حامد اسرار کیخلاف چھ تین اور چھ چار سے کامیابی اپنے نام کی آخر میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹینس کے ٹیلنٹ کو مزید اوپر لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاجائے گا۔

تعارف: newseditor