پیرا اولمپکس، پاکستانی دستہ بغیر کوچ ہی جاپان بھیج دیا گیا

رپورٹ نواز گوہر

پاکستان پیرا اولمپک کمیٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے انکار کے بعد پیرا اولمپکس کمیٹی نے سپانسر شپ کے لئے مختلف اداروں سے رابطہ کیا جس کے بعد پنجاب حکومت کی طرف سے گیمز میں شرکت کیلئے 2ایتھلیٹ کے ایئر ٹکٹ اور کرونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے،ایتھلیٹ کے ساتھ کوچ کا ایئر ٹکٹ فراہم نہیں کیا گیا،گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی اورانیلہ اعجاز روانہ ہو گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ پاکستان پیرا اولمپکس کمیٹی کے 2ممبران کوچ اکبر مغل اور ڈاکٹر فاطمہ نے روانہ ہونا تھا

پنجاب حکومت نے صرف کھلاڑیوں حیدر علی اور انیلہ عزت بیگ کو ٹکٹ سپانسر کیا جبکہ ڈاکٹر فاطمہ کو پیرا اولمپکس نے ٹکٹ جاری کئے جبکہ کوچ اکبر مغل سپانسر شپ۔ نہ ہونے کے باعث آج جاپان روانہ نہ ہو سکے یاد رہے کہ حیدر علی اس سے قبل اولمپکس کے لانگ جمپ مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں جبکہ اس مرتبہ حیدر علی اور انیلہ احجاز نے ڈسکس تھرو مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا ۔امید کی جا رہی کہ اگر حیدر علی اومپک مقابلوں کے لئے اپنی کارکردگی کی بنا پر میں ممکنہ طور پر سلور یا کانسی کے تمغے کے لئے مظبوط امیدوار ہیں


دوسری جانب جاپان میں کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر پیرالمپکس کو محدود کر دیا، بغیر تماشائیوں کے ٹارچ تقریب ہوئی۔ٹوکیو اولمپکس کے بعد کورونا وائرس کے حملوں نے اسپیشل ایتھلیٹس کا میلہ پیرا لمپکس بے رونق کر دیا، مشعل جلانے کی مختصر تقریب ہوئی، ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہ دی گئی۔ٹوکیو پیرالمپکس میں دنیا بھر سے معذور ایتھلیٹس چوبیس اگست سے پانچ ستمبر تک اِن ایکشن ہوں گے

تعارف: newseditor