چھٹا ٹی ٹوئنٹی، معین علی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے محمد حارث ڈیبیو کرینگے

پاکستان انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چھٹے میچ کا ٹاس معین علی نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے، سیریز میں معین علی نے چھ میں پانچ ٹیسٹ اب تک جیتے ہیں

Image

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آج کے میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی ہیں مارک ووڈ اور کرس ووکس کو آرام دیا گیا جبکہ ان کی جگہ رچرڈ گلیسن اور ریسی ٹاپلے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی ہیں محمد رضوان اور حارث رئوف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ محمد حارث آج ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں ، شاہنواز دھانی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

error: Content is protected !!