ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ 24 تا 28 اگست 2021 کو کرغستان میں منعقد ہوگی

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی پہلی بار ایشین چیمپیئن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کرغستان میں 24 تا 28 اگست 2021 کو ایشین ایم ایم اے چیمپیئن شپ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں ایشیائی ممالک کے ٹاپ کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹس بہترین کھلاڑی جن میں اللہ گل آفریدی کے پی کے، لیاقت علی بلوچستان، عاصیم خان، شایان آمین اور شھازیب خان سندھ سے ایشین ایم ایم اے چیمپیئن میں پاکستان کی نمئنداگی کریں گے اور شارق علی ٹیم منیجروکوچ کے فرائض انجام دے رہے ھیں۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشین کے صدر ذوالفقار علی نےایشین چیمپئن شپ میں شرکت اور روانگی کے لیے الوداعی اعزازیہ دیا جس میں سینئر کھلاڑیوں و کوچز نے شرکت کی اور امید ظاہر کی کہ ہمارے کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہونگے۔

error: Content is protected !!