پانچویں نیشنل سوکر فٹسال چیپمیئن شپ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں شروع

پانچویں نیشنل سوکر فٹسال چیپمیئن شپ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں شروع ہوگئی۔ ایوب سپورٹس کمپلکس کے پی ایس بی ہال میں منعقدہ تین روزہ چیپمیئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں چیپمیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر بلوچستان برائے پبلک ہیلتھ اور واسا نورمحمد نے کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین پاکستان سوکر فٹسال فیڈریشن ملک مہربان علی،صدر سردار حضرات علی خان،مشیر وزیرعلی پنجاب اور چیئرمین پنجاب فٹسال ایسوسی ایشن ممتاز کالو،سینئر نائب صدر پاکستان فٹسال فیڈریشن عدنان ملک،جائنٹ سیکرٹری پی ایس ایف ایف معین الدین،صدر سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اعجاز احمد اور نائب صدر کے پی فٹسال ایسوسی ایشن عظمت اللہ بھی موجود تھے۔


ابتدائی روز کے مقابلوں میں دی سکسس کی ٹیم نے پنجاب کو 3-4 جبکہ پاک ریلوے نے سندھ کو3-10 سےشکست دے کراہم کامیابی حاصل کرلی۔چیمپیئن شپ میں پاک پولیس،پاک ریلوے،دی سکسس،کے آر،اسلام آباد،گلگت بلتستان،آزادکشمیر،سندھ،پنجاب،خیبر پختونخوا، بلوچستان وائٹ اور بلوچستان گرین کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔چیمپیئن شپ کا فائنل 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے دی سکسس فٹسال ٹیم اپنی اعزاز کی دفاع کرے گی۔

تعارف: newseditor