اسپینش فٹبال لیگ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

اسپینش فٹبال لیگ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، گیٹافے کا مقابلہ سیویا سے جبکہ ایسی سینا کا مقابلہ سیلٹا ویگو سے ہوگا۔اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ایلچی کو ایک گول سے ہرا دیا، ریال میڈرڈ اور لیونٹے کا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ اور لیونٹے کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جہاں ریال میڈرڈ کی جانب سے گریتھ بیل نے پانچویں منٹ میں گول کردیا۔وقفے کے بعد لیونٹے نے بہتر کھیل پیش کیا، 46 ویں منٹ میں روجر مارٹی نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

گیارہ منٹ پر جوزے کمپانا نے لیونٹے کے لیے دوسرا گول کردیا جبکہ میچ کے 73ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے ونی جونیئر نے مقابلہ پھر برابر کیا۔صرف چھ منٹ بعد کاؤنٹر اٹیک پر روبر پائر نے گول کرکے لیونٹے کو پھر برتری دلائی تاہم 85ویں منٹ میں ونی جونیئر نے میچ میں دوسرا گول کرکے مقابلہ پھر برابر کردیا اور اب اسکور 3-3 تھا جو اختتام تک برقرار رہا۔

ایک اور میچ میں دفاعی چیمپیئن ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ایلچ کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی، میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 39ویں منٹ میں انیجل کورییا نے اسکور کیا۔ایونٹ میں آج گیٹافے کا مقابلہ سیویا اور سیلٹا ویگو کا اے سی سینا سے ہوگا، ایونٹ کے دلچسپ میچز جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

تعارف: newseditor