پشاور(سپورٹس رپورٹر) آل خیبر پختونخوااوپن آرچری چمپئن شپ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی،جس میں پشاو ر،ایبٹ آباد،نوشہرہ،کوہاٹ،مردان،سوات سمیت مختلف اضلاع سے مرد وخواتین کھلاڑی اور زمونگ کورانسٹی ٹیوٹ کے طلبہ بھی بھر پور شرکت کررہے ہیں۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ان مقابلوں میں انفرادی اور میکس بلز کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں۔حیات سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ اس چمپئن شپ کے مقابلوں کے دیکھنے کیلئے بڑی تعدادمیں تماشائی موجود تھے ۔
مقابلوں کے پہلے روزخواتین کے ایونٹ میںکائنات نثار نے فاطمہ گل اور سارہ نے برتری حاصل کرلی،جبکہ مردوں کے مقا بلوں میں سرفرازخان،نجم خان ،گل محمد،فتح شاہ کی پرفارمنس بہتر رہی۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کے ارگنائزر نواب خان نے کہاکہ صوبے کی سطح پر منعقدہ اس ٹورنامنٹ کا مقصدآرچری کو فروغ دیناہے حیات آباد کمپلیکس میں آرچری اکیڈمی قائم کی گئی ہے جہاں پر بڑی تعدادمیں مرد وخواتین مختلف ایجزگروپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرفرازنچلی سطح پرٹیلنٹ کے تلاش کیلئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ وقتاًفوقتاًمقابلوںکاانعقاد کیاجاتاہے۔