لنکن پریمیئر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لئے 500 سے زائد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

لنکن پریمیئر لیگ 2024کے پانچویں ایڈیشن کے لئے  500سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

لیگ کا آغاز یکم جولائی 2024ء سے ہو گا، چوبیس ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پانچ فرنچائزز کے اسکواڈ میں انتخاب کیلئے نیلامی کا اندراج کروایا ہے۔

ناموں کا اندراج کرانے والے کھلاڑیوں میں جمی نیشم، تمیم اقبال، مشفق الرحیم، تسکین احمد،ٹم ساؤتھی،رسی وان ڈیرڈوسن اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ معروف کھلاڑیوں ریزا ہینڈرکس، ریلی روسو، شائی ہوپ، لونگی نگیڈی، رحمن اللہ گرباز، نجم الحسین منرو، کولن شنتو، لنگی نگیڈی، ایش سودھی اور آندرے فلیچرنے بھی اندراج کروا دیا ہے۔

افتخار احمد، محمد نواز،مجیب الرحمان، عثمان خواجہ، تبریز شمسی سمیت گلبدین نائب اور دیگر نامور کھلاڑی شامل ہیں، یاد رہے کہ 2024کا لنکن پریمیئر لیگ کے میچز تین مقامات کولمبو، دمبولا اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے۔

لنکا پریمیر لیگ ( ایل پی ایل) پانچویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ھے ، یکم جولائی 2024 سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ (سری لنکا کرکٹ) نے جمعہ کو جاری پریس ریلیز میں اعلان کیا ہے کہ لنکا پریمیر لیگ( LPL) کا 2024 ایڈیشن یکم جولائی سے 21 جولائی تک منعقد ہو گا۔ جس میں پانچ ٹیمیں شریک ہوں گی، جبکہ ٹورنامنٹ میں کل 24 میچز کھیلے جائیں گے۔

پریس ریلیز کے مطابق ایل پی ایل 5 کے ابتدائی مرحلے میں 20 میچز منعقد ہوں گے، جبکہ اختتامی مرحلے میں 4 میچزکھیلے جائیں گے، جن میں کوالیفائر 1 اور 2 اور ایلیمنیٹر شامل ہیں۔

ہر ٹیم کو کم از کم 20 کھلاڑیوں اور زیادہ سے زیادہ 24 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک سکواڈ رکھنا ہوگا، جس میں 6 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیر لیگ سری لنکا کا سب سے بڑی ٹی 20 ڈومیسٹک مقابلہ ہے، جس میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شرکت کرتے ہیں۔ جس سے ٹورنامنٹ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کرتا ہے

error: Content is protected !!