لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر، جناب جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے پی سی بی کے 36ویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 13 ستمبر بروز پیر کو طلب کرلیا ہے۔
الیکشن کمشنر نے یہ فیصلہ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا. ان کی ہدایت پر مذکورہ تاریخ پر بی او جی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل پی سی بی کے پیٹرن وزیراعظم عمران خان نے اسد علی خان اور رمیز راجہ کو آئندہ تین سال کے لئے بی او جی کا رکن نامزد کیا ہے۔
بی او جی کے دیگر پانچ ارکان میں عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، عارف سعید اور جاوید قریشی شامل ہیں. یہ تمام ارکان بحیثیت آزاد رکن بی او جی کا حصہ ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان بھی بی او جی میں شامل ہیں۔