مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ ؛ پاکستان ویٹرنز وائٹ اور کراچی فٹنس ہاکی کلب کی سیمی فائنل تک رسائی

مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ ‘ پاکستان ویٹرنز وائٹ اور کراچی فٹنس ہاکی کلب کی سیمی فائنل میں رسائی

کراچی: اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں جاری تیسرے مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ویٹرنز کلب وائٹ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی،،

کراچی فٹنس کلب نے بھی ناک آئوٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، تیسرے میچ میں سی ہاکس کلب نے سینٹرل فٹنس کلب کو زیر کرلیا ۔۔ گزشتہ شب کھیلے گئے پہلے میچ میں

پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب وائٹ نے اولمپئین کاشف جواد کی ہیٹرک کی بدولت پی ٹی سی ایل (ٹی این ٹی) کلب کو دلچسپ معارکے میں دو کے مقابلے میں چھے گول سے شکست دیدی،

فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپئین کاشف جواد نے تین ، اولمپئین سمیر حسین ، مانی اور حنیف شہزاد نے ایک، ایک گول اسکور کیا ۔ حریف ٹیم کی جانب سے دونوں گول مقصود احمد نے اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں سی ہاکس کلب نے سینٹرل فٹنس کلب کو دو گول سے ہرایا فاتح ٹیم کی جانب سے نزاکت اور اکرم نے گول اسکور کئے۔

تیسرے میچ میں کراچی فٹنس کلب نے ناظم آباد مجاہد کلب کو ایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے مات دیدی،

فاتح ٹیم کی جانب سے افتخار نے ہیٹرک سمیت چار ، رضوان خان نے دو ، عمران خان اور عرفان نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ ان میچوں میں محمد وقاص، فرحان رضا ،

ندیم سعید، طلحہ غوری اور عذیر احمد نے امپائرنگ جبکہ طارق خان ، واحد حسین، اسد ظہیر ، عمیر احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔۔

error: Content is protected !!