اظہر علی قرنطینہ میں شیف بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی انگلینڈ میں قرنطینہ میں وقت گزاری کیلئے شیف بن گئے۔اظہر علی نے سوشل میڈیا پر لائیو سیشن کے دوران فینز سے گفتگو کی اور اسی دوران کچن میں دال بھی بنائی۔لائیو سیشن کے دوران وہ دال بنانے کی ترکیب کے حوالے سے اہلیہ سے مشورے بھی لیتے رہے۔اظہر علی نے بتایا کہ وہ وقت گزارنے کیلئے کچن میں کام کررہے ہیں،حالانکہ کھانا فریج میں رکھا ہوا ہے۔اظہر علی اپنا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد 5 ستمبر کو کانٹی سمر سیٹ کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے۔

error: Content is protected !!