لیژر لیگ کے زیر اہتمام وومن کپ کا انعقاد

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) لیژر لیگ کے زیر اہتمام وومن کپ کا انعقاد اسلام آباد پالم گراؤنڈمیں کیا گیا۔ فائنل میچ سمرف ایف سی اور ایس ایف اے ایف سی کے مابین ہوا جس میں ایس ایف اے ایف سی نے سمرف ایف سی کو 2-0سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ایس ایف اے ایف سی سے امامہ جبکہ بہترین گول کیپر کا ایوارڈعائشہ روباب قرارپائی۔ اختتامی تقریب میں ایس ایف اے ایف سی سے رانا عباس، سمرف ایف سی سے حمزہ واستی اور معروف سیاسی و سماجی خاتون فرزانہ کور ثر نے شرکت کی اور انعامات تقسیم کئے۔ فرزانہ کوثر نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں، تھوڑی سی حکومتی سر پرستی سے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔

انہوں نے لیثر لیگز کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی غیر نصابی سر گرمیوں میں شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایسی سر گرمیاں پاکستان کا روشن چہرہ ہیں اور مثبت سوچ کو پروان چڑھاتی ہیں۔ فرزانہ کوثر کی جانب سے جیتنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے انعام دیا گیا۔ ورلڈ گروپ کے محمود ٹرنک والا نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل کے میدان میں پاکستانی خواتین بھی کسی سے کم نہیں۔ لیژر لیگ کا مقصد ملک بھر میں فٹبال کو فروغ دینا ہے۔ اختتامی تقریب میں شریک سوئل سوسائٹی کی جانب سے لیژر لیگ کے کھیل کے میدان میں کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ واضح رہے کہ اس سال لیژر لیگ نے گلگت کے شہر ہنزہ میں جینڈر ایکویلٹی فٹبال میچ کا انعقاد کیا تھا جس میں لڑکیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔

error: Content is protected !!