کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پہلی نیشنل وومن فائیو-اے سائیڈ ہاکی چیمپئن شپ کے لئے کراچی کے ٹرائلز مکمل ہوگئے، ٹرائلز میں شریک 53 میں سے 22 کھلاڑی پانچ روزہ تربیتی کیمپ کے لئے منتخب ہوگئیں، ٹرائلز کے بعد نو کھلاڑی سندھ ریجن کی ٹیم کا حصہ ہونگی، جنرل منیجر پی ایچ ایف ویمنز ونگ سندھ صوبائی وزیر سیدہ شہلا رضا نے ٹرائلز کی نگرانی کے موقع پر کہا کہ اختیارات کے بغیر عہدہ رکھنے کا شوق نہیں،
مستقبل میں مردوں کے ہاتھوں خواتین کی بے عزتی کو برداشت نہیں کروں گی۔ انہوں نے اسکول اور کالجوں کے ڈی پی اوز کو متنبہ کیا کہ وہ لڑکیوں کو ہراساں نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 07 ستمبر سے لاہور میں شیڈول پہلی نیشنل ویمنز فائف اے سائیڈ ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کے لئے سندھ ریجن کی ٹیم کے دوسرے مرحلے کے ٹرائلز کا انعقاد سندھ ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز ونگ کے تحت کراچی کے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کیا گیا، ٹرائلز میں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن سے تعلق رکھنے والی 53 کھلاڑیوں نے شرکت کی، پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمنز ونگ سندھ کی جنرل منیجر و صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا ٹرائلز کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے خود اسٹیڈیم میں موجود رہیں۔ چیف سلیکٹر کراچی ریجن اولمپیئن ناصر علی، ہیڈ کوچ سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر نعیم احمد، کوچ کشمالہ بتول، اسٹنٹ کوچ عائشہ محمود نے ٹرائلز لئے، جبکہ منیجر کے فرائض عائشہ محمود ادا کئے، ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں نے شہلا رضا کے سامنے شکایات کے امبار لگا دیئے
جی ایم سندھ نے شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی شکایات 1094 پر درج کرانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اسکول انتظامیہ اور ڈی پی اوز نے کسی بھی طرح کسی کھلاڑی کو حراساں کیا یا انہیں پریشان کیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اختیارات کے بغیر عہدہ رکھنے کا کوئی شوق نہیں، مجھ پر اعتماد کرنے اور اہم ذمہ داری سونپنے پر پی ایچ ایف کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری آصف باجوہ اور سیکریٹری ویمنز ونگ تنزیلہ عامر کا شکریہ ادا کرتی ہوں، ہم سب کی منزل ایک ہے ہم سب قومی کھیل کی بحالی کے لئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔
ایک روزہ ٹرائلز کے اختتام پر چیف سلیکٹر اولمپیئن ناصر علی نے 53 میں سے 22 منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کیا، منتخب کھلاڑیوں میں شازما نسیم (گول کیپر کراچی ) لاریب چوہان (گول کیپر کراچی ) دعا خان (کراچی ) فاطمہ زہرہ (کراچی)
خوشبو خلیل (حیدرآباد )علیشاہ خلیل (حیدرآباد) لائبہ اظہر (میرپور خاص )درۓ نجف (کراچی ) مہک (کراچی )سنگیتا خان (کراچی ) کریمہ بانو (کراچی )ہما ارمانی (کراچی )
فاطمہ بختیار (کراچی ) صاۂمہ غلام (کراچی ) سحرش صابر (کراچی ) صالحہ ملک (کراچی )
رومیسا خان (کراچی ) نور العین (کراچی ) آمنا (کراچی ) حمیرا نياز (کراچی ) فریحہ ناز (کراچی ) تحریم (کراچی ) شامل ہیں۔ ٹیم 5 ستمبر کو لاہور روانہ ہوگی،