مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔اپنی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ 1 میں دوسری پوزیشن پر چلی گئی۔
بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 74 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
آسٹریلوی بولرز کے سامنے بنگلادیشی بیٹسمین بے بس دکھائی دیے۔بنگلادیش کے کامیاب بیٹسمین شمیم حسین تھے جنہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔
وسیم اکرم بھی کل کے میچ کو فکس قرار دینے کے مخالف ایڈم زیمبا کی اسپن بولنگ نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑادیے اور صرف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے گئے۔اسی طرح جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے دو دو وکٹیں لیں، جبکہ گلین میکسویل بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔