ویسٹ انڈین ٹیم کے شہرت یافتہ آل رانڈر ڈیوین براوو نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سری لنکا سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیمی فائنل تک بھی نہ پہنچ سکی۔ میچ کے بعد ڈیوین براوو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ وقت آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر آئی سی سی کے پوسٹ میچ انٹرویو میں ڈیوین براوو کا کہنا تھا کہ میرا کیریئر بہت ہی اچھا رہا،
میں نے 18 سال تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے کیریئر میں کچھ نشیب و فراز تھے لیکن جیسا کہ میں اپنے کیریئر پر نگاہ ڈالتا ہوں تو اس سے میں بہت شکرگزار ہوں کہ میں نے اتنے لمبے عرصے تک اس خطے اور کیریبیئن لوگوں کی نمائندگی کی ہے۔انہوں نے یہ بھی میں نے تین آئی سی سی ایونٹس جیتے، جن میں سے دو میرے کپتان(ڈیرن سیمی)کے ساتھ تھے۔واضح رہے کہ ڈوین براوو ویسٹ انڈیز کے پہلا بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔