انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ، پاکستان کے شکیل عبداللہ نے بھارتی حریف کو ناٹ آئوٹ کر دیا

بیڈ بوائے کے نام سے مشہور پاکستانی باکسر شکیل عبداللہ چانڈیو نے انٹرنیشنل کِک باکسنگ چیمپیئن شپ میں بھارتی حریف کو شکست دے دی۔متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل کِک پاکسنگ چیمپئن شپ میچ میں پاکستانی باکسر شکیل عبداللہ چانڈیو بھارتی حریف محمد صہیب کو فائٹ کے دوسرے رائونڈ میں ناک آئوٹ کر کے فتح اپنے نام کی۔فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکیل عبداللہ نے اپنی کامیابی پاکستان میں سیلاب زدگان کے نام کی

 

اس سے قبل پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے لگائے گئے ریلیف کیمپ میں انہوں نے متاثرین کے لیے امداد کی پیکنگ میں حصہ لیا۔انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے امدادی کام میں حصہ لینا اچھا لگا، امید ہے کہ مستقبل میں بھی ہمیں ایسے مواقع ملیں گے۔عبداللہ چانڈیو نے اس فتح کی بدولت پیشہ ورانہ مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کے ریکارڈ کو 16 فائٹس تک پہنچا دیا ہے۔بھارتی باکسر محمد صہیب کو پروفیشنل سرکٹ میں تیسری شکست ہوئی ہے، وہ 17 میں سے 14 مقابلے جیت سکے ہیں۔کِک باکسنگ چیمپیئن شپ دبئی میں جاری ہے جس میں 20 ٹاپ فائٹرز اور متعدد چیمپیئن شپ جیتنے والے باکسر شریک ہیں جو 10 دلچسپ مقابلوں میں آمنے سامنے ہوں گے۔

error: Content is protected !!