سپر ہٹ گانا۔ چھکا چوکا۔ ہوا بابر اعظم کے نام

پاکستان کی شاندار فتوحات پر جہاں پاکستانی ٹیم کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے ٹیم پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے بے مثال کارکردگی پوری دنیا میں پسند کی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے نامور پروڈیوسر بلاول چوہدری اور ریان چوہدری نے پاکستان ٹیم اور بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گانا ” چھکا چوکا“ ریلیز کیا ہے جسے لکھا اور گایا ہے

سلیم اکرم نے جبکہ اس کے موسیقارفخر عباس ہیں ۔ بیک اسٹیج پروڈکشن اور آئی کونیک سولیوشن کے باہمی اشتراک سے گلیم ریکارڈ نے اس گانے کی آڈیو ریلیز کی ہے جو شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ موسیقی کے دلداہ افراد میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ۔ اس شاندار کمپوزیشن پر پروڈیوسر بلاول چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہمیشہ سے پاکستانی ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہے پاکستان کے پے درپے فتوحات کے بعد ہم نے ابھرتے ہوئے گلوکار سلیم اکرم کی آواز میں پاکستان ٹیم کی جیت کی خوشی کو دوبالا کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ شائقین کرکٹ ورلڈ کپ میں زیادہ سے زیادہ لطف اٹھا سکیں۔

error: Content is protected !!