سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹیلنٹ ہنٹ انٹر اسکول سافٹ بال چیمپئین شپ کے فائنل میں کویئنز اسٹارز نے پرلز اسٹارز کو ایک دلچسپ معرکے کے بعدپانچ کے مقابلے چھ رنز سے شکست دیکرٹائٹل اپنے نام کرلیا سینٹ پال انگلش ہائی اسکول میں کھیلے گئے فائنل میں کویئنز اسٹارز کی جانب سے بھومیکا درمیندر نے 2 جبکہ درشا رمیش اور دیشا رمیش نے 1 ایک رنز بنائے پرلز اسٹارز کیجانب سے ایلما نشاط، سیدہ عائشہ، رطابہ اور سیدہ گھانیہ نے 1ایک رنز اسکور کئے پرلز اسٹارز کی پچر رائنہ پرویز پلیئر آف دی میچ قرار پائیں سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی گئی چیمپئین شپ میں اسکول کے چاروں ہاؤسزکی ٹیموں نے حصّہ لیا تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، کیتھولک بورڈ کے سیکریٹری انتھونی ڈی سلوا، سینٹ پال انگلش ہائی اسکول ایوننگ شفٹ کی پرنسپل مونا روزڈی سلوا، پرنسپل مارننگ شفٹ لینی ڈائس، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، اسکول کوآرڈینیٹر الزبتھ گل، کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فراز اعجاز، سینئیراسپورٹس ٹیچر مسز ناہیدلیاقت کھلاڑیوں اورطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید وسیم ہاشمی کاکہنا تھا کہ سافٹ بال فیڈریشن کے اشتراک سے اسکولز و کالجز میں سافٹ بال ایونٹس کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی گرومنگ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں
ٹیلنٹ ہنٹ انٹر اسکول چیمپئین شپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وسیم ہاشمی کاکہنا تھا کہ اسکولوں کی سطح پر سافٹ بال سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے میں بہت مدد ملے گی چیمپئین شپ کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ان میں سے کئی باصلاحیت کھلاڑی پاکستان کی قومی سافٹ بال ٹیم کی نمائندگی کریں گی سینٹ پال انگلش ہائی اسکول کی پرنسپل مونا روز ڈی سوزا نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کی صلاحیتیں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی کسی طور کم نہیں ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں کھیلوں کا بہترین انفراسڑکچر اور مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے تا کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کا بھرپور استعمال کرکے ملکی اور بین القوامی سطح پر ملک و قوم کا وقار بلند کرسکیں
سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کی چیئرپرسن تہمینہ آصف کاکہنا تھا کہ بد قسمتی سے آج ہمارے ملک میں بچوں کو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سہولیات اور انفراسٹرکچر کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہیں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان بھرپور عزم اور ولولے کا ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے مشن میں مصروف عمل ہے فیڈریشن کیجانب سے سافٹ بال کے انفراسڑکچر کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے اس کھیل کو اسکول وکالجزکی سطح پر مسلسل فروغ دیا جا رہا ہے تا کہ نہ صرف طلبہ و طالبات کو اس کھیل سے متعلق آگاہی حاصل ہو بلکہ ان کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع بھی میسر آ سکیں