بین الصوبائی تھروبال چیمپین شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیتنے والی سندھ کی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

سندھ تھروبال ایسوسی ایشن نےبین الصوبائی تھروبال چیمپین شپ میں خواتین کا ٹائٹل جیتنے والی سندھ کی ٹیم کے اعزاز میں منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں وہاج سکول سسٹم کراچی کے ڈین وہاج حسین مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر جعفر علی شاہ اور سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے علاوہ سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان ترین بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی وہاج سکول سسٹم کراچی کے ڈین وہاج حسین نے کامیابی حاصل کرنے والی سندھ کی خواتیں ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور اسناد پیش کی۔ اور وہاج حسین نے سندھ کی ٹیم کی کامیابی پر ٹیم کی کوچ امہ لیلی کلثوم اور ٹیم کی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ کی ٹیم آئندہ بھی مختلف ٹورنامنٹس میں صوبے کا نام روشن کرے گی، انہوں نے کہاکہ ہمارا سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

اس موقع پر موجود سندھ خواتین ٹیم کی کوچ امہ لیلی کلثوم نے کہاکہ صوبے میں تھروبال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی خواتین ٹیم کا بین الصوبائی تھروبال چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔چیمپین شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان شامل تھیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر سندھ کی خواتین کھلاڑیوں کو فیڈریشن تربیت کے مواقع فراہم کرے تو یہ کھلاڑی کافی تعداد میں قومی ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں۔

error: Content is protected !!