پشاور(سپورٹس رپورٹر)61 ویں ایمچیور نیشنل گالف چیمپئن شپ پشاور کے پی اے ایف گالف کورس میں شروع ہو گئی جس میں ملک بھر سے 120 سے زائد گالفر تین کیٹیگریز کے مقابلوں میں شرکت کررہے ہیںچیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح سیکرٹری پاکستان گولف فیڈریشن بریگیڈئر اعجاز احمد نے کیا ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا پختونخوا گالف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل امتنان الحسن سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، چیمپئن شپ میں امیچور میں 60 ‘سینئر ایمچیور میں 40 جبکہ لیڈیز مقابلوں میں 30 کھلاڑی شامل ہوں گی چیمپئن شپ 21 نومبر تک جاری رہی گی، اس میں ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
2018 میں پہلے یہ ایونٹ پشاور میں ہوا تھا اور اب 2021 میں منعقد ہورہا ہے ‘سیکرٹری کے پی گالف ایسوسی ایشن کرنل امتنان الحسن نے بتایا کہ ونرز کو ٹرافیاں اور میڈلز دئیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ یہ ایونٹ پہلی مرتبہ 1936 میں پشاور سے شروع ہوا تھا اور یہ ملک بھر کے مختلف گالف کورسز پر منعقدہوتا ہے اس مرتبہ اس ایونٹ کی میزبانی پشاور کو دی گئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹاپ رینک کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں اور امیدہے کہ وہ پشاور کے گالف کورس پر کھیل کر خوشی محسوس کریں گے گالف کورس پر بہت محنت کی گئی ہے اور اس ماحول میں مقابلے کے لئے کھلاڑی بیتاب ہیں۔