دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ پمز کرکٹ اکیڈمی نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر) دوسرا شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ پمز کرکٹ اکیڈمی نے جیت لی فائنل میں شمع کولٹس کو 49 رنز سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی PIMS ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر انور خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری حنیف شاہ ، کوچ فضل اکبر ، فرسٹ کلاس کرکٹرحماد الحسن سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ، جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں پمز کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 167 رنز بنائے جس میں محمد ثاقب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے

قیصر 14 ، سلمان 11 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، شمع کولٹس کی جانب سے بہادر نے دو ، اختشام ، عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شمع کولٹس کی ٹیم 117 رنز بناسکی جس میں نورزمان 23 ، راخیل 19 ، اسد 16 ، فراز 14 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، اس طرح میچ میں پمز اکیڈمی نے 49 رنز سے کامیابی حاصل کی میچ میں ، ٹورنامنٹ میں بہترین بائولر شہاب رحیم ، بہترین بیٹسمین زکی اﷲ، بہترین وکٹ کیپر محمد اسماعیل

بہترین فیلڈر راحیل علی ، بہترین آل رائونڈر محمد رمضان ، اور مین آف دی میچ محمد ثاقب قرار پائے ، اس موقع پر مہمان خصوصی تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ پمز ایجوکیشن سسٹم نے ہمیشہ سپورٹس کے فروغ میں اہم رول ادا کیا جو کہ اپنے کھلاڑیوں بہترین سہولیات سمیت فری ایجوکیشن بھی فراہم کررہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پمز کرکٹ کلب نہ صر ف یونیورسٹی سطح پر بلکہ ڈسٹرکٹ سطح پر بہترین پرفامنس کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کئی ٹائٹل اپنے نام کئے ۔

error: Content is protected !!