انڈر21 گیمز کیلئے سوات میں ویٹ لفٹنگ ٹریننگ کیمپ جاری

پشاور(سپورٹس رپورٹر)27 نومبر سے شروع ہونیوالی انڈر21 گیمز کی تیاری کے سلسلے میں انڈر21 ویٹ لفٹنگ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ سوات میں ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کی نگرانی میں جاری ہے جبکہ اس کیمپ اور انڈر21 گیمز کی تیاریوں کی نگرانی ڈپٹی کمشنر جنید خان کررہے ہیں کیمپ میں کوچ عامر اقبال ہیں جبکہ سوات ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشاد خان بھی کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں ‘ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مکان باغ سوات میں کیمپ جاری ہیں

جہاں کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں ہمیں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے اور امید ہے کہ یہاں سے کھلاڑی بھرپور سیکھیں گے اور آنے والی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سوات ریجن کے کھلاڑی انتہائی باصلاحیت ہیں انکی بہترین ٹریننگ کیلئے ویٹ لفٹنگ سمیت مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کو کوالیفائڈ کوچزکی خدمات حاصل کررکھی ہے انشا اللہ وہ انڈر21گیمزمیں گولڈ میڈل جیت کر سوات بلکہ پورے ملاکنڈ ریجن کا نام روشن کرینگے،

تعارف: newseditor