پی ایس ایل7، بارہ سال سے کم عمر بچوں کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں 12سال سے کمر عمر بچوں کے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔پاکستان میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اسٹیڈیم میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ میں بارہ سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل میں 12 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسینیشن کارڈ دکھا کر اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن پر بھی کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اومیکرون کے سبب ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترمیم کا اعلان کیا گیا تھا وہیں اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بھی محدود کردی گئی ہے۔

error: Content is protected !!