بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایپکس کونسل کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کرلیا

بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور بنگلا دیش میں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایپکس کونسل کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے 12 نکاتی ایجنڈے میں ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ سر فہرست ہے، اس کے علاوہ روہیت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھنے پر بھی بات ہو گی۔اس اجلاس میں کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوگا جب کہ کرکٹرز کی تنزلی اور ترقی کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ اب حال ہی میں بھارت کو بنگلا دیش نے ون ڈے سیریز میں دو صفر سے شکست دی۔

error: Content is protected !!