نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سندھ، ناردرن اور سدرن پنجاب فاتح

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ بلیوز نے خیبر پختونوخواہ بلیوز کو 3 وکٹوں سے ہرادیا. فاتح ٹیم نے 139 رنز کا ہدف 35.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا. نور حبیب ناقابل شکست 36 رنز بنا کر نمایاں رہے. احمد حسین نے تین وکٹیں حاصل کیں. پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے پی کی پوری ٹیم 39.2 اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی. لقمان خان نے 36 اسکور بنائے تھے. حذیفہ احسن اور عبدالمعیز نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

ایم سی سی گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن بلیوز نے سینٹرل پنجاب بلیوز کو 37 رنز سے شکست دے دی. 221 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 42.3 اوورز میں 183 رنز پر ہمت ہار گئی. ارحم یوسف 59 رنز بنا کر نمایاں رہے. محمد بلال نے 3 وکٹیں حاصل کیں. اس سے قبل ناردرن بلیوز نے محمد ارشد کے 75 اور اوپنر ولید اقبال کے 44 رنز کی بدولت مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے تھے.

اسپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب بلیوز نے بلوچستان بلیوز کو 82 رنز سے شکست دے دی. 254 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 45 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز ہی بناسکی. اوپنر انعام اللَّه نے 29 رنز بنائے. پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سدرن پنجاب نے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے تھے. سمیر اختر نے 70 اور سمیر ارشد نے 46 رنز اسکور کیے. دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت قائم کی تھی.

error: Content is protected !!