پی ایس ایف لیول ون فزیکل ٹرینر کورس شروع ہو گیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایس ایف لیول ون فزیکل ٹرینر کورس گذشتہ روز مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

کورس کا افتتاح پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری ارمغان عزیز نے کیا۔ انٹرنیشنل کوالیفائیڈ کوچ محمد کاشف اور قومی کوچ محمد بوٹا تربیت دے رہے ہیں تیرہ شرکاء حصہ لے رہے ہیں جن میںطیب عرفان، فضل، زہرہ عبداللہ، امہ کلثوم، آمنہ عامر، محمد آصف، محمد وسیم، ضیا اللہ، فراز محمد، محمد ثاقب، شکیل احمد، فضل شاہ اور آصف خان شامل ہیں۔

کورس میں ڈاکٹر شبینہ آفتاب ڈوپنگ ٹیسٹ کے حوالے سے اورسپورٹس سکالوجسٹ قرت العین بھی لیکچرز دیں گی۔ یہ کورس ایک ہفتے جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!