تین روزہ پاکستان سپر لیگ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

تین روزہ پاکستان سپر لیگ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری ۔ ٹورنامنٹ 17 مارچ سے بوہڑاں والی گراﺅنڈ میں شروع ہو گا اور فائنل 20 مارچ کو ہو گا ۔ ایونٹ میں پاکستان بھر سے آٹھ ٹیمیں فیصل آباد ، لاہور ، اسلام آباد ، کراچی ، پشاور ، ملتان ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ شریک ہوں گی ۔ پاکستان سپر لیگ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کے چیئرمین عمر فاروق ، چیف آرگنائزر تیمور مرزا، آرگنائزرز فیصل محمود ، محمدعمر ، محمد رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ تمام میچز ڈےاینڈ نائٹ ہوں گے ۔ فاتح ٹیم کو چھ لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو اڑھائی لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا ۔

تعارف: newseditor