پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں شیڈول پاکستان آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز کے پیش نظر جڑواں شہروں کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی ماحول کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے،صورتحال واضح ہونیپر بیک اپ پلان پرعمل کیا جائے گا۔ذرائع پی سی بی نے بتایا کہ آخری ٹیسٹ میچ لاہورمیں شیڈول ہے، وائٹ بال سیریز بھی لاہور میں ممکن ہوسکتی ہے،جبکہ سیریز کے طے شدہ شیڈول کے تحت پنڈی سٹیڈیم میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو شیڈولڈ ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور میں انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کے حکام کی مشاورت سے کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وائٹ بال میچ انہی تاریخوں میں ہوں گے، تاریخوں میں رد وبدل نہیں ہوگا۔سیریز کے شیڈول کے مطابق ون ڈے میچ 29 ، 31 مارچ اور2 اپریل کو ہوں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو ہوگا۔