قومی ٹینس ٹریننگ کیمپ 22 مارچ سے پشاور میں شروع ہوگا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن اور نجم عزیز ٹرسٹ کے اشتراک سے پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ میں 22 سے 24 مارچ تک قومی ٹینس کیمپ لگایا جائے گا اس سلسلے میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیول ون انٹرنیشنل کوچ معین الدین کی نگرانی مںی یہ کیمپ لگایا جارہا ہے جس میں صوبے کے ٹاپ رینک 80 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ان میںمیں حال ہی میں ڈیوس کپ کھیلنے والے کھلاڑی شعیب خان اور خیبر پختونخوا کے بین الا قوامی کھلاڑی برکت اللہ،یوسف علی،اعجاز احمد،ثاقب عمر،عاقب عمر،کاشان عمر،حمزہ رومان، حامد اسرار اور عزیر خان بھی شامل ہوں گے

 

کیمپ کاافتتاح بائیس مارچ کو سہ پہر تین بجے ڈی جی سپورٹس خالد خان کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر نجم عزیز ٹرسٹ کی سربراہ ارم شہزاد مہمان خصوصی ہوں گے ‘کیمپ کے لئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو آنے والے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے ‘ ٹاپ رینکنگ پلیئرز کی موجودگی سے جونیئر کھلاڑیوں کو بھی بہترین کھیل کا موقع ملا ہے اور وہ اس سے اپنے کھیل میں مزید بہتری لا سکتے ہیں جبکہ امید ہے کہ ہمارے صوبے کے ٹاپ رینک ٹینس کھلاڑی مزید ترقی کریں گے اور ملک و قوم کے لئے مزید انٹرنیشنل اعزازات حاصل کریں گے۔

تعارف: newseditor