پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹوں کی تیاری کیلئے آئی سی سی کے ہیڈکیوریٹر کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کرلیں۔پی سی بی کے مطابق پاکستان میں پچز کی اپ گریڈیشن کے پلان کے لیے ٹوبی لمسڈن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

 

ٹوبی لمسڈن قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جب کہ وہ مقامی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر پچ کی تیاری کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر اسکوائر اور پریکٹس پچز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، ٹوبی لمسڈن مقامی گراؤنڈ اسٹاف کو مختلف نوعیت کی پچز کی تیاری کے حوالے سے ٹپس دے رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ دو ٹیسٹ میچز میں سابق کرکٹرز کی جانب سے پچز کو ڈیڈ قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تعارف: newseditor