آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے نائب کپتانسٹیو سمتھ پاکستان کی مہمان نوازی سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں، حالیہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مزیدار بریانی ہماری ٹیم کیلئے کمروں میں آئی۔سٹیوسمتھ کا کہنا ہے کہ ہم آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، کراچی ٹیسٹ میں ہم جیت کے بہت قریب پہنچ گئے تھے لیکن ہم نے کئی چانس مس کئے۔سٹیوسمتھ نے آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے غیر معمولی اننگز کھیلی، بابر اعظم نے اپنی اننگز کے دوران کئی ریکارڈز قائم کئے وہ ٹاپ فائیو بیٹرز میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سپنرز کے خلاف پاکستانی بیٹرز بہت اچھا کھیلے، محمد رضوان اور عبداللہ شفیق بھی چوتھی اننگز میں عمدہ کھیلے
سٹیو سمتھ نے بتایا کہ میں نے ان پچز پر لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کی لیکن 70 کے ارد گرد سکور کر سکا، سخت محنت کے بعد جب میں آئوٹ ہوتا رہا تو یقینی طور پر مجھے بہت مایوسی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لاہور ٹیسٹ میں لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوں گا، کراچی ٹیسٹ کے اختتامی وقت میں مجھے کچھ مختلف نہیں لگا، اب تک سیریز بہت اچھی جا رہی ہے شاندار سپرٹ میں کھیلی جا رہی ہے۔آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے بہترین ماحول میں کھیل ہو رہا ہے
میں نے ابھی لاہور کی پچ نہیں دیکھی لیکن بانسی پچ کی توقع نہیں کر رہا پہلے دو ٹیسٹ میچز سے ملتی جلتی پچ ہو گی۔سٹیوسمتھ نے کہا کہ ابھی تک میں نے اردو لفظ نہیں سیکھے، بریانی ہماری ٹیم کیلئے کمروں میں آئی۔سٹار بیٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف نے جب ریورس سوئنگ کی کوشش کی تو میں نے پوزیشن میں آکر کھیلنے کی کوشش کی، ہم ٹیسٹ میچز چیلنجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا پسند کرتے ہیں، ہمیں یہاں آکر مختلف پچز پر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔