سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

بغیر دیکھے بھی پاکستان بھارت کو شکست دے سکتا ہے، پاکستانی کرکٹرز نے کر دکھایا، قومی ٹیم نے 3 ملکی بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 58 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔شارجہ میں کھیلے گئے 3 ملکی بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 216 رنز بنائے۔نثار علی 69 اور بدر منیر نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، 217 رنز کے تعاقب میں بھارتی بلائنڈ ٹیم مقررہ اوورز تک 9 وکٹ پر صرف 158 رنز ہی بناسکی۔سنیل رمیش 91 رنز بناکر نمایاں رہے، بدر منیر نے 21 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، محمد شاہ زیب اور شاہ زیب حیدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تین ملکی بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شامل تھیں۔

تعارف: newseditor