نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی ویمن ٹیم نے آخر کار پہلی جیت حاصل کرتے ہوئے بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنائے، جس میں ڈینڈرا ڈوٹن کے 27 اور سٹیفنی ٹیلر کے 18 رنز نمایاں تھے پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ فاطمہ ثنا، نشرا سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کرکے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کی جانب سے منیبہ نے 37 رنز بنائے۔