پہلی کمشنر راولپنڈی سیٹلائٹ اوپن سکواش چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

پہلی کمشنر راولپنڈی سیٹلائٹ اوپن سکواش چیمپیئن شپ لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوگئی۔ چیمپیئن شپ کاافتتاح ڈی او سپورٹس عبدالوحید بابر نے راولپنڈی سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری نعیم انور، مامون خان اوردیگر آفیشلز کے ہمراہ کیا۔ پہلے روز دو رائونڈ کھیلے گئے ۔پہلے دو رائونڈ کے بعد سعید عبدل، عزیر رشید، زین رمضان ، ایم فرحان، فرحان ہاشمی، حزیفہ شاہد، ایم فراز اور سلمان سلیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor